Voice of Asia News

شاہی مہمانوں سے ملنا بڑا اعزاز تھا،ولیم اصل میں پرنس چارمنگ ہیں، مہوش حیات

لاہور (وائس آف ایشیا) معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ شاہی مہمانوں سے ملنا بہت بڑا اعزاز تھا، ولیم اصل میں پرنس چارمنگ ہیں ، شاہی جوڑے کے دورے سے دنیا کو پاکستان کی مثبت شکل نظر آئیگی نہ کہ وہ جو میڈیا دکھاتاہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے شاہی مہمانوں سے ملاقات کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہی مہمانوں سے ملنا بہت بڑا اعزاز تھا، ولیم اصل میں پرنس چارمنگ ہیں اور وہ اس تقریب کا حصہ بن کر بے حد خوش تھے۔ انہوں نے لکھا کہ امید ہے اس دورے کے بعد دنیا کو پاکستان کی مثبت شکل نظر آئے، نا کہ وہ جو میڈیا دکھاتا ہے۔
وائس آف ایشیا19اکتوبر2019 خبر نمبر45

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •