Voice of Asia News

پنجاب میں 24 گھنٹوں میں مزید230 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے

لاہور(وائس آف ایشیا )پنجاب میں 24 گھنٹوں میں مزید230 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق24 گھنٹے میں راولپنڈی میں 188 ، لاہور میں 15 ،اٹک سے 4،گجرات، جہلم، ننکانہ اور بہاولنگر سے ایک ،ایک کیس سامنے آیا۔پنجاب میں رواں برس ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7470 تک پہنچ گئی ہے ۔ڈینگی بخار سے پنجاب میں رواں برس ہلاکتوں کی تعداد 12ہے۔ جبکہ زیر علاج ڈینگی کے 5 مریضوں کی حالت نازک ہے۔محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 274103ان ڈور اور 82916آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا اور1628 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔گزشتہ روز صوبہ بھر سے ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 77کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات، 13 افراد گرفتار ہوئے ۔ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 763کو وارننگ اور 14 مقامات سیل کیے گئے۔
وائس آف ایشیا19اکتوبر2019 خبر نمبر154

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •