Voice of Asia News

مصباح الحق کو کام سے روکنے کیلئے دائر متفرق درخواست پر بورڈ اور دیگر کو نوٹس جاری

 
لاہور( وائس آف ایشیا )لاہورہائیکورٹ نے ہیڈ کوچ ، چیف سلیکٹر مصباح الحق کو کام سے روکنے کیلئے دائر متفرق درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مصباح الحق کے پاس ہیڈ کوچ سمیت تین عہدے ہیں ،مصباح الحق کے پاس کوئی تجربہ نہیں ،عدالت مصباح الحق کو فوری کام سے روکے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کسی کھلاڑی کو کھلانا یا نہ کھلانا عدالت کا کام نہیں ۔فاضل عدالت نے پی سی بی اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
وائس آف ایشیا21اکتوبر2019 خبر نمبر71

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •