Voice of Asia News

سیلفی کا اندھا شوق، ایشیائی لڑکی دبئی 17 ویں منزل سے گر کرہلاک

دبئی(وائس آف ایشیا)پْرخطر سیلفی کا شوق اب تک کئی جانیں گنوا چکا ہے۔ آئے روز سیلفی لیتے لوگوں کی اموات کی خبروں کے باوجود اس رحجان میں کمی نہیں آئی۔ ایسی ایک خبر دبئی سے آئی ہے جہاں ایک ایشیائی لڑکی کو سیلفی کی قیمت میں اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک 16 سالہ لڑکی دبئی کی کثیر منزلہ عمارت کی 17 ویں منزل پر سیلفی بنانے لگی تو اس کی کرسی پھسل گئی اور وہ زمین پر جا گری۔لڑکی الشیخ زید روڈ پر واقع ایک ٹاورپر سیلفی لینے کی کوشش کر رہی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی کے کنارے بیٹھ کر سیلفی بنانے لگی تو اس کی کرسی پھسل گئی۔دبئی پولیس نے بتایا کہ لڑکی اپارٹمنٹ کے بالکونی میں واقع رکاوٹ کے کنارے پر ایک کرسی پر کھڑی سیلفی لینے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس نے موقع پر موجود لڑکی کی ہمیشرہ نے بتایا کہ اس کہ بہن کرسی پر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی جس کے نتیجے میں کرسی الٹ گئی اور وہ کئی فٹ گرتی ہوئی زمین پر جا لگی۔دبئی پولیس میں سیکیورٹی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل فیصل القاسم نے شہریوں پر کثیر منزل عمارتوں میں سیلفی لینے کے دوران احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •