Voice of Asia News

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار

 
اسلام آباد (وائس آف ایشیا)نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ بدھ کو نیول ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امورکا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔ نیول چیف نے کہاکہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔ ترجمان بحریہ کے مطابق کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
وائس آف ایشیا30اکتوبر2019 خبر نمبر95

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •