Voice of Asia News

بھارت مقبوضہ کشمیرکی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، علی گیلانی

سری نگر(وائس آف ایشیا ) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، کشمیری بھارت کے ان ہتھکنڈوں کے سامنے ہار نہیں مانیں گے۔تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں کہا بھارت مقبوضہ کشمیرکی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، بھارت کشمیر پر یو این قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔علی گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر، لداخ میں دو کٹھ پتلی لیفٹیننٹ گورنرتعینات کئے، بھارت کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہددباناچاہتاہے لیکن کشمیری بھارت کے ان ہتھکنڈوں کے سامنے ہار نہیں مانیں گے۔خیال رہے مقبوضہ کشمیرکوبھارت کے زیرانتظام علاقہ بنانے کا کالا قانون آج سے لاگو کردیا گیا ہے ، اب مقبوضہ کشمیرکے تقریبا تمام معاملات نئی دہلی سے چلائے جائیں گے جبکہ لداخ کومرکز کے زیرانتظام علاقہ بنانے کا قانون بھی آج سے نافذالعمل ہوگیا ہے۔یاد رہے سید علی گیلانی نے کہ بھارت سے آزادی کے لیے کشمیری 1947 سے تاحال قربانیاں دے رہے ہیں اور ان کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک جدوجہد جاری رکھنے کے لیے بدستور پرعزم ہیں۔کشمیری رہنما کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی سربراہی میں بھارتی حکومت کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ، مظالم میں اضافہ مقبوضہ کشمیر کو اپنی کالونی بنانے کے پرانے ہتھکنڈے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •