Voice of Asia News

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا

لاہور ،پشاور ( وائس آف ایشیا) پنجاب بھر میں24 گھنٹوں کے دوران مزید 79 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد6 ہزار تک جاپہنچی ۔ڈینگی کنٹرول پروگرام کے جاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں24گھنٹوں کے دوران مزید 79 افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے،جس میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے،جہاں57 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔اسی طرح لاہور دس،سرگودھا دو،جہلم،ڈی جی خان،مظفرگڑھ،خوشاب،لیہ،حافظ آباد،ملتان،قصور میں ایک ایک شخص میں ڈینگی وائرس پایا گیا۔ڈینگی کنٹرول پروگرام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے مختلفہسپتا لوں میں دو سو چوبیس مریض زیرعلاج ہیں،جن میں آٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی وار جاری ہیں،صوبے میں ڈینگی کے مزید کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اس سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ ہزارسے تجاوز کر گئی ۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے میں پانچ ہزار سے زائد مریض علاج کے بعد فارغ کر دیئے ہیں جبکہ114افراد صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہے۔
وائس آف ایشیا 2نومبر2019 خبر نمبر12

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •