Voice of Asia News

پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزایل کا کا میاب تجربہ

کراچی ( و ائس آف ایشیا) پاک بحریہ نے خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزایل کا کا میاب تجربہ کرلیا، میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزایل کا کا میاب تجربہ کرلیا ہے۔نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ نیول چیف نے متعلقہ یونٹس، سائنسدانوں اور انجینئرنگ کا کامیابی کو سراہا۔ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کا مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندری حدود کی نگرانی اور سمندری اثاثوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •