Voice of Asia News

جموں خطے کے مسلمانوں کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں‘مولانا قیوم

جموں( و ائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر انجمن سیرت کمیٹی کشتواڑ کے چیئرمین مولانا عبدالقیوم نے کہا ہے کہ کشمیری عوام جموں خطے کے مسلمانوں کی طرف سے نومبر 1947میں دی جانے والے عظیم قربانیاں ہرگز فرامو ش نہیں کرسکتے۔مہاراجہ ہری سنگھ کے ڈوگرہ سپاہیوں ، بھارتی فوج ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور یگر ہندو انتہا پسند تنظیموں سے وابستہ کارکنوں نے نومبر 1947کے پہلے ہفتے میں جموں خطے کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیریوں کو اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مولانا عبدالقیوم نے انجمن سیرت کمیٹی کے اجلاس سے کشتواڑ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء جموں سمیت لاکھوں کشمیری شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوں نے اجلاس کے اختتام پر تمام شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
وائس آف ایشیا08نومبر2019 خبر نمبر31

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •