Voice of Asia News

بھارت کشمیریوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرے‘ عہدیدار یورپی یونین

نئی دلی( و ائس آف ایشیا) یورپی یونین کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ یونین کو مقبوضہ کشمیر کے عوا م کے تمام بنیادی حقوق کے حوالے سے فکر و تشویش لاحق ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یورپی یونین کے اقتصادی اور عالمی مسائل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کرسچن لیفلر نے نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ یورپی یونین بھارت کے سلامتی کے خدشات کو تسلیم کرتی ہے تاہم اسے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق کے حوالے سے بھی یکسان طور پر سخت تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ گو کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں معمولی سی بہتری آئی ہے تاہم صورتحال اب بھی سخت ابتر ہے۔ انہوں نے کہاکہ یورپی یونین کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تنازعہ کشمیر مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے یورپی پارلیمنٹ کے کچھ ارکان کے مقبوضہ کشمیر کے حالیہ دورے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ مروجہ طریقہ کار سے ہٹ کر کرایا گیا۔
وائس آف ایشیا08نومبر2019 خبر نمبر32

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •