Voice of Asia News

میڈیا بھارتی حکومت کے ہاتھوں بک چکا ہے ,وزیراعلیٰ کا امیدوار نہیں:فاروق عبداﷲ

جموں(و ائس آف ایشیا)مقبوضہ جموں کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداﷲ نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ ریاست میں وزیراعلی کے امیدوار نہیں رہیں گے۔ جموں میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداﷲ نے کہا کہ اب وہ ریاست کے وزیراعلی نہیں بنیں گے لیکن رکن پارلیمان رہ کر قومی سطح پر سرگرم رہیں گے۔انھوں نے میڈیا پر بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا بھارتی حکومت کے ہاتھوں بک چکا ہے اس لیے وہ صرف مرکزی حکومت کی ہی تعریف کرتا ہے لیکن ایسا زیادہ دنوں تک نہیں ہوگا۔
وائس آف ایشیا08نومبر2019 خبر نمبر37

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •