Voice of Asia News

پاکستان شطرنج فیڈریشن کی جنرل باڈی کا عالمی فیڈریشن کی الیکشن تحقیقات کا خیر مقدم

 
لاہور(و ائس آف ایشیا)پنجاب شطرنج ایسوسی ایشن کے صدرنیشنل ماسٹر اولمپین حنیف قریشی، خیبر پختونخواہ شطرنج ایسوسی ایشن، بلوچستان شطرنج ایسوسی ایشن، اور اسلام آباد شطرنج ایسوسی ایشن نے عالمی شطرنج فیڈریشن (فیڈے )کے وفد کی نائب صدرگرینڈ ماسٹر ڈاکٹر نائجل شارٹ کی قیادت میں پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ورلڈشطرنج فیڈریشن شطرنج کے کھیل کا دنیا کا عالمی فورم ہے، انھوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ وفد کے سربراہ ڈاکٹر نائجل شارٹ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ پاکستان شطرنج فیڈریشن نے نہ صرف وفد سے کوئی تعاون کیا بلکہ ان سے ملاقات بھی نہیں کی، جس کی وجہ سے فیڈے نے یہ عندیہ دیا ہے کہ عالمی شطرنج فیڈرشن کے قوانین کی خالف ورزی پرپاکستان پرپابندی بھی لگ سکتی ہے. انھوں نے کہا کہ پاکستان شطرنج فیڈریشن پر قابض سیاسی ٹولے کے دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف عالمی شطرنج فیڈریشن کے صدرکی ہدایات پرتحقیقات جاری ہیں اوریہ ٹولہ عالمی فیڈریشن سے چھپتا پھررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان شطرنج فیڈرشن کی صدر سینیٹر کلثوم پروین اپنے ہی چیئرمین عبدالسلیم اور سیکرٹری وقارمدنی پر الزامات لگا چکی ہیں کہ یہ پاکستانی ٹیم کی آڑ میں اپنے خاندان کے لوگوں اوردوستوں کو پاکستان سے باہر لے جانے کے معاملات میں ملوث ہیں اور پاکستان شطرنج فیڈریشن کو بھارت سنگھ چوہان نامی ایک بھارتی شہری چلا رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی معزز پارلیمنٹ کی ایک رکن کی اپنے ہی چیئرمین اور جنرل سیکرٹری کے خلاف انتہائی حساس نوعیت کے لزامات کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے اوریہ بھی دیکھا جانا چاہیے کہ پاکستان چیس فیڈریشن پر قابض سیاسی ٹولہ، پچھلے تیرہ سال سے پاکستان کا ووٹ عالمی شطرنج فیڈریشن میں خود کاسٹ کرنے کے بجائے کس کے اشارے پر بھارت کی جھولی میں ڈالتا رہا ہے اور بھارت سنگھ چوہان کن مقاصد کے تحت پاکستان شطرنج فیڈریشن میں موجود اپنی کٹھ پتلیوں کے زریعے پاکستان کی شطرنج فیڈریشن کو چال رہا ہے اس سیاسی ٹولے کو شطرنج کے کھلاڑیوں، کھیل کے مستقبل اور پاکستان پر لٹکتی پابندی کی تلوار کی کوئی پروا نہیں ہے بلکہ اپنے مفادات کیلئے انہوں نے پاکستان کی عالمی ریٹنگ کو بھی تباہ کر دیا ہے ، پاکستان کیلئے کئی عالمی اعزازات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کوگزشتہ کئی سالوں سے سائیڈ لائن کر دیاگیا ہے جس کا نوٹس عالمی شطرنج فیڈرشن نے بھی لے لیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ چین میں ہونے والی شنگھائی تعاون کونسل شطرنج چیمپئن شپ میں دوستوں اور رشتے داروں کوپاکستان کی قومی ٹیم بنا کر لے جایا گیا، جنہوں نے پاکستان کی عالمی ریٹنگ کا ستیا ناس کر دیا، سیاسی ٹولے کے جوائنٹ سیکرٹری اور ریٹنگ افسر محمد واصف نے اپنے ہی جنرل سیکرٹری وقار مدنی کے خالف سنگین نوعیت کیالزامات عائد کئے ہیں اورتمام معاملات سے پاکستان سپورٹس بورڈ اور عالمی شطرنج فیڈریشن کو بھی آگاہ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی ٹولے سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں اورپاکستان کی چیس کمیونٹی کی مدد لی جائے۔
وائس آف ایشیا08نومبر2019 خبر نمبر1

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •