Voice of Asia News

راشد لطیف نے فخر زمان کو ٹی ٹونٹی پلیئر تسلیم کرنے سے انکار

کراچی( و ائس آف ایشیا)سابق قومی کپتان راشد لطیف نے فخر زمان کو ٹی ٹونٹی پلیئر تسلیم کرنے سے انکارکردیااورکہاہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بڑا فرق ہے جن کو یکجا نہیں کرنا چاہئے اور وہ نہیں سمجھتے کہ فخر زمان بہتر ٹی ٹونٹی پلیئر ہیں کیونکہ ان کی کمزور تکنیک ان کے ابتدا سے سٹروکس کھیلنے میں آڑے آتی ہے اور اسی وجہ سے ان کا ریکارڈ ٹی ٹونٹی میں کبھی اچھا نہیں رہا جہاں انہیں موقع دینا ہی نہیں چاہئے۔ سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ فخر زمان ون ڈے کے بہترین بیٹسمین ہیں جن کو اننگز کی تعمیر کیلئے کچھ وقت مل جاتا ہے اور وہ موثر ثابت ہوتے ہیں جبکہ وہ سپن باؤلر کا کردار بھی نبھا سکتے ہیں البتہ بیٹنگ کوچ کو ان کی بیٹنگ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وائس آف ایشیا08نومبر2019 خبر نمبر11

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •