Voice of Asia News

ماہرہ خان کی اپنے والدین اور اقوام متحدہ کی طرف سے موصول خط کی تصویر شیئر

اسلام آباد( و ائس آف ایشیا)اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے والدین اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی طرف سے موصول خط کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اس خط میں عالمی ادارہ نے ماہرہ خان کو یو این ایچ سی آر کا خیرسگالی سفیر بننے پرمبارکباد پیش کی ہے۔ماہرہ خان نے کہا کہ یہ ان کے لئے ایک نہایت جذباتی لمحہ ہے اور جب ان کے والدین نے جب اس خط کو پڑھا تو ان کی والدہ رو پڑیں اور ان کے والد انہیں دیکھ کر مسکرائے اور گلے لگایا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے والدین پر فخر ہے کہ انہوں نے ان کی ایسی تربیت کی اور اس قابل بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ انہیں پوری دنیا سے اتنی عزت اور پیار موصول ہوگا۔
وائس آف ایشیا08نومبر2019 خبر نمبر19

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •