Voice of Asia News

سعید کے کچھ سین نے مجھے بھی رلا دیا تھا، عدنان صدیقی

کراچی( و ائس آف ایشیا) ڈرامہ ’میرے پاس تم ‘ میں شہوار کا کردار ادا کرنے والے عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ڈرامہ میں ہمایوں سعید کے کچھ سین نے مجھے بھی رلا دیا تھا۔عدنان صدیقی نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں ڈرامے سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس ڈرامے کو اس طرح پزیرائی ملے گی۔ لیکن جو میں کچھ بھی کر رہا ہوں میں اس کی ذمہ داری بھی لے رہا ہوں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ لوگ گالیاں دے رہے ہیں۔ لوگ تو شہوار ،دانش اور مہوش کو بھی بْرا کہہ رہے ہیں اس کا مطلب ہم کردار صحیح طرح سے ادا کر رہے ہیں کیوں کہ ہر کردار اپنے سانچے میں جا کر بیٹھ گیا ہے۔
وائس آف ایشیا08نومبر2019 خبر نمبر23

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •