Voice of Asia News

شاہ سلمان سے امریکی سی آئی اے کی سربراہ کی ملاقات، باہمیامور پر تبادلہ خیال

ریاض (و ائس آف ایشیا)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے الریاض میں امریکا کے مرکزی خفیہ ادارے (سی آئی اے)کی ڈائریکٹر جینا ہاسپیل نے ملاقات کی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی نے ان کی ملاقات کی اطلاع دی اور بتایا کہ شاہ سلمان اور جینا ہاسپیل نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے لیکن اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی ۔ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ اور الریاض میں متعیّن امریکی سفیر بھی موجود تھے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •