Voice of Asia News

امریکا نے ترکی سے اسلحہ معاہدوں،شام میں جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردیں

واشنگٹن(و ائس آف ایشیا)امریکا نے ترکی کے ساتھ کیے گئے اسلحہ کے معاہدوں اور شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کے دوران جنگی جرائم کے ارتکاب کی خبروں کی تحقیقات شروع کردیں۔ امریکا یہ جاننے کہ کوشش کررہا ہے کہ آیا ترکی نے شام میں فوجی کارروائی کے دوران امریکا کے ساتھ اسلحہ کے معاہدوں میں طے پائی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی انتظامیہ کے عہدے داروں نے کہاکہ ترک فوج نے کْردوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہو ، اور ایسی اطلاعات ہیں کہ ترکی نے شام میں اپنی کارروائیوں کو نمایاں طور پر بڑھایا ہے۔ شام میں وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی کرکے ترکی امریکا کے ساتھ طے پائے دفاعی معاہدوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو ہوا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •