Voice of Asia News

امریکی صدر کو ٹرمپ فاؤنڈیشن کی وجہ سے 20لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا

نیویارک (و ائس آف ایشیا)امریکی شہر نیو یارک کی ایک عدالت کے جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دو ملین ڈالر جرمانے کا حکم سنا دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مین ہیٹن کی اس عدالت نے یہ سزا ڈونلڈ جے ٹرمپ فانڈیشن نامی امدادی تنظیم کے غلط استعمال پرسنائی۔ اس تنظیم سے منسلک رقوم سن 2016 میں صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران استعمال کی گئی تھیں۔ صدر ٹرمپ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جرمانے کے یہ رقم آٹھ مختلف غیر سرکاری تنظیموں کو ادا کریں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •