Voice of Asia News

جرمن عوام کی اکثریت ترکی کو نیٹو اتحاد سے باہر دیکھنے کی خواہاں

انقرہ(و ائس آف ایشیا)ایک نئے عوامی سروے میں کہاگیا ہے کہ جرمنی کے58فیصدلوگ یہ چاہتے ہیں کہ شام میں حالیہ فوجی حملے کے سبب ترکی کو نیٹو اتحاد سے نکال دیا جائے۔جرمن اخبارکی ویب سائٹ کے مطابق یہ سروے یوگوومرکز کی جانب سے کرایا گیا۔ اس دوران 25 سے 28 اکتوبر تک 2000 سے زیادہ بالغ جرمن شہریوں سے خصوصی بات چیت کی گئی۔نتائج کے مطابق58فیصدجرمن یہ سمجھتے ہیں کہ ترکی کو شمالی اوقیانوس کے اتحاد نیٹوسے باہر کر دیا جائے۔ یہ اتحاد یورپ اور شمالی امریکا کے 29 ممالک پر مشتمل ہے۔ سروے میں صرف18فیصدنے اس خیال کی مخالفت کی،سروے کے مطابق جرمن شہریوں میں61فیصدنے رجب طیب ایردوآن کی حکومت پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی تائید کی جب کہ69فیصدکے نزدیک ترکی کو ہتھیاروں کی برآمدات پر مکمل پابندی لگا دینی چاہیے۔
وائس آف ایشیا08نومبر2019 خبر نمبر143

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •