Voice of Asia News

مولانا صاحب! عوام سے مسترد ہونے پر ذاتی انتقام کا بدلہ قوم نہ لیں، فردوس عاشق اعوان

 
اسلام آباد (و ائس آف ایشیا)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب! عوام سے مسترد ہونے پر ذاتی انتقام کا بدلہ قوم کو ذہنی اذیت سے دوچارکرکے نہ لیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کارکنان کو یخ بستہ ہواؤں کی نذر کر کے ظلم نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑیں، 1973 کے آئین کے تناظر میں جمہوریت اور آئینی اصولوں کی پاسداری کریں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مذاکرات جمہوری عمل کا نام ہے جس کے آپ خود داعی رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات کو بے معنی قرار دے کر اپنے ذہن کی کھڑکیوں کوکیوں بند رکھنا چاہتے؟ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وہم کا علاج لقمان حکیم کے پاس بھی نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ مولانا صاحب! انتخابات میں اگر دھاندلی ہوئی تھی تو آپ نے صدر کا الیکشن کیوں لڑا تھا؟۔ انہوں نے کہاکہ آپ کے صاحب زادے نے ایم این اے کا حلف کیوں اٹھایاتھا؟ایک سال بعد دھاندلی کا واویلا عوام کو گمراہ اور جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے سوا کچھ نہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •