Voice of Asia News

بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اوربربریت کا بازارگرم کررکھا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد( و ائس آف ایشیا) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اوربربریت کا بازارگرم کررکھا ہے۔ پاکستان نے کرتارپورراہداری کے افتتاح سے خیرسگالی کا پیغام دیا ہے، من موہن سنگھ کوافتتاح کی تقریب میں شمولیت کی دعوت دی، پانچ ہزارسکھ روزانہ کرتاپورآسکیں گے۔ پاسپورٹ کی بندش عارضی طور پر ختم کر دی گئی ہے، 9 اور 11 نومبر کو فیس بھی چھوٹ دی گئی ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ کچھ لوگ بغیرسوچے سمجھے تنقید کرتے ہیں، بھارت میں کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ خیرسگالی کا بیج پروان چڑھے۔ آج مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کوجمعہ کی نمازکی اجازت نہیں دی جارہی، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اور بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔
وائس آف ایشیا08نومبر2019 خبر نمبر89

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •