Voice of Asia News

چیف آف آرمی سٹاف سے تبلیغی اجتماع کے عمائدین کی ملاقات

راولپنڈی(و ائس آف ایشیا)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تبلیغی اجتماع کے عمائدین نے ملاقات کی، جس میں آرمی چیف نے تیزگام حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائےونڈ تبلیغی اجتماع کے عمائدین نے ملاقات کی۔ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ تیزگام میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ مزید برآں چینی فوج کے ڈپٹی کمانڈر یوہیتاؤ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی فوج کے ڈپٹی کمانڈر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آرمی ٹو آرمی اسٹاف مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔
image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •