Voice of Asia News

غزہ پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں شدت،مزید نو فلسطینی شہید

غزہ(وائس آف ایشیا)اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مزید نو فلسطینی شہید ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں حماس کے تحت وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ دو روز میں اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بائیس ہوگئی ہے۔اسرائیلی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مزاحمتی گروپ جہادِ اسلامی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا اور بدھ کو بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ۔غزہ کے شفا اسپتال میں نو نعشیں منتقل کی گئیں۔انھیں ٹیکسیوں اور ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے لایا گیا ۔طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ یہ تمام عام شہری تھے اور غزہ شہر کے گنجان آباد علاقے میں مقیم تھے۔ان شہداء میں ایک فلسطینی باپ بیٹا بھی شامل ہیں اور ان کا ایک بیٹا شدید زخمی ہوگیا ۔جہادِ اسلامی نے غزہ شہر کے جنوب میں اپنے دو کارکنان کی موت کی تصدیق کی ۔طبی ذرائع نے بعد میں ایک اور فلسطینی شخص کی شہادت کی اطلاع دی ۔صہیونی فوج نے اس کے موٹر سائیکل کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا ۔
وائس آف ایشیا14نومبر2019 خبر نمبر49

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •