Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیر میں سخت سردی، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

 
جموں (وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیر میں رواں برس قبل از موسم برفباری سے سردیوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ بجلی کے بحران نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے۔بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کے بعد کشمیر کی روایتی کانگڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ عوام کو شکایت ہے کہ سردی کے ان ایام میں بجلی کی غیر معمولی لوڈشیدنگ کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹھٹھرتی سردی سے بچاؤ کے لیے لوگ اب کانگڑیوں کا استعمال کرنے لگے۔ بار بار بجلی بند ہونے کی وجہ سے الیکٹرانک آلات بیکار ہیں اور کانگڑیوں کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ایک نیوز ویب سائٹ القمرآن لائن کا کہنا ہے کہ سردی سے بچنے کے لیے کشمیر میں صدیوں سے روایتی برتن، جسے کانگڑی کہا جاتا ہے ،استعمال کی جاتی ہے۔اگرچہ کشمیر میں کانگڑیوں کے استعمال میں قدر کمی ہوئی ہے تاہم اس کی اہمیت و افادیت اپنی جگہ برقرار ہے۔ بازاروں میں کانگڑی فروشوں کے پاس بہت بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے اور لوگ طرح طرح کی کانگڑیاں خریدنے میں مصروف دیکھے جارہے ہیں۔
وائس آف ایشیا14نومبر2019 خبر نمبر17

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •