Voice of Asia News

نیول چیف نے کمانڈر قطر ایئر فورس اور کمانڈنٹ جوائنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سے ملاقاتیں

دوحہ ( وائس آف ایشیا)امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے قطر کے دورے کے دوران کمانڈر قطر ایئر فورس اور کمانڈنٹ جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے الگ الگ ملاقاتیں کی اور جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں خصوصی خطاب بھی کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر قطر ایئر فورس اور کمانڈنٹ جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے دونوں ممالک کی افواج کے مابین رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔سربراہ پاک بحریہ نے جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں کورس کے شرکا سے خصوصی خطاب بھی کیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اپنے خطاب میں نیول چیف نے دنیا اور خطے کی بدلتی ہوئی سیکورٹی صورتحال کا احاطہ کیا اور اس تناظر میں باہمی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ امیرالبحرایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دوران خطاب کردار کی پختگی، اﷲ پر کامل یقین اور سنت رسول کی پیروی کو مسلم امہ کے بلند مقام کے دوبارہ حصول سے مشروط کیا۔نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔
وائس آف ایشیا14نومبر2019 خبر نمبر5

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •