Voice of Asia News

رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران جرمنی کی معاشی ترقی سست روی کا شکار

برلن(وائس آف ایشیا)رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران جرمنی کی معاشی ترقی جمود کا شکار رہی ہے۔ چین اور امریکا کے مابین تجارتی جنگ کو اس کی ایک وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ادھر ماہرین نے کہاہے کہ امریکا اور چین کے مابین تجارتی جنگ کے علاوہ بریگزٹ اور جرمن کار انڈسٹری کی طرف سے ماحولیاتی مطابقت پیدا نہ کرنا بھی شرح نمو میں کمی کی اہم وجوہات ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وفاقی ادارہ برائے شماریات نے جمعرات کے دن اس حوالے سے تفصیلی معلومات جاری کر دیں ، مبصرین کے مطابق امریکا اور چین کے مابین تجارتی جنگ کے علاوہ بریگزٹ اور جرمن کار انڈسٹری کی طرف سے ماحولیاتی مطابقت پیدا نہ کرنا بھی شرح نمو میں کمی کی اہم وجوہات ہیں۔ جرمن معیشت کا اہم ستون کار ساز اداروں کو قرار دیا جاتا ہے۔
وائس آف ایشیا14نومبر2019 خبر نمبر61

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •