Voice of Asia News

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات بہت جلد کرائے جائیں گے،گورنر کشمیر

سرینگر (وائس آف ایشیا)مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو نے کہا کہ’ جموں و کشمیر خطے میں انتخابات بھی ہوں گے اور عوامی حکومت بھی قائم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ‘جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کے لیے بہت جلد کارروائی شروع ہوگی’۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جمعرات کو یہاں ایس ٹی سی تلوارا میں منعقدہ پاسنگ آوٹ پریڈ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں انتخابات بھی ہوں گے، یہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے لیکن اس کے ساتھ اسمبلی بھی جڑی ہے’۔انہوں نے عوام سے تلقین کی کہ ‘جموں و کشمیر کے انتخابات میں عوام کو حصہ لینا چاہیئے’۔
وائس آف ایشیا15نومبر2019 خبر نمبر34

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •