Voice of Asia News

بابر اعظم کراچی کنگز کو خیرباد کہہ رہے ہیں ؟

لاہور( وائس آف ایشیا) بابر اعظم کی جانب سے کراچی کنگز کو خیرباد کہہ دیے جانے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان اور پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کا حصہ بابر اعظم کے حوالے سے ایک خبر سامنے آئی جس نے خاصی ہلچل مچائی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کے مطابق بابر اعظم پاکستان سپر لیگ 5 کیلئے کراچی کنگز کا خیرباد کہنے والے ہیں۔بابر اعظم پی ایس ایل 5 میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس حوالے سے کراچی کنگز کے حکام کا کہنا ہے کہ سٹار بلے باز اس سال بھی پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کا ہی حصہ ہوں گے اور ان کی فرنچائز چھوڑ کر جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے تاہم بعد ازاں انہیں کراچی کنگز نے حاصل کر لیا تھاجس کے بعد اب خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بابر اعظم کراچی کنگز کو بھی چھوڑ کر لاہور قلندرز میں شامل ہونے والے ہیں۔دوسری جانب 59 غیرملکی کھلاڑیوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 ء کی ڈائمنڈ کٹیگری کے لیے رجسٹریشن کروادی ہے،کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل 21 نومبر تک جاری رہے گا۔
وائس آف ایشیا15نومبر2019 خبر نمبر39

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •