Voice of Asia News

اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج، راجر فیڈرر جوکووچ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں داخل

لندن ( وائس آف ایشیا) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرہ ا?فاق ٹینس سٹار، عالمی نمبر تین اور سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلام کے چیمپئن راجر فیڈرر نیٹو اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ 38 سالہ راجر فیڈرر نے راؤنڈ روبن میچ میں سربین سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کو شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔یہ فیڈرر کی اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج کے ابتدائی میچ میں شکست کے بعد مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ لندن میں جاری نیٹو اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج مینز سنگلز میچ میں چھ مرتبہ کے چیمپئن سوئس سٹار راجر فیڈرر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربین حریف نوویک جوکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے شکست دی۔ نوویک جوکووچ کی شکست کے باعث اب ہسپانوی سٹار رافیل نڈال رواں سال کا اختتام ٹاپ سیڈڈ کی حیثیت سے کریں گے۔
وائس آف ایشیا15نومبر2019 خبر نمبر43

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •