Voice of Asia News

کون بنے گا انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ چیمپئن

برازیلیہ( وائس آف ایشیا) میزبان برازیل اور میکسیکو کی ٹیموں کے درمیان 18ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل میچ (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل میکسیکو نے پہلے سیمی فائنل میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد ہالینڈ کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی، میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں میزبان برازیل نے فرانس کو مات دیکر عالمی کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق برازیل میں انڈر 17 ورلڈ کپ اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملے اور اب انکے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے جا رہی ہیں۔میزبان برازیل اور میکسیکو کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ چکی ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ فائنل میچ کانٹے دار ہوگا۔ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔ میگا ایونٹ کی تیسری پوزیشن کے لئے میچ بھی (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں ہالینڈ اور فرانس کی ٹیمیں ا?منے سامنے ہونگی۔
وائس آف ایشیا15نومبر2019 خبر نمبر47

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •