Voice of Asia News

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون اور اصلت کا مراکش کی بندرگاہ کاسابلانکا کا دورہ

رباط(وائس آف ایشیا)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون اور اصلت کا مراکش کی بندرگاہ کاسابلانکا کا دورہ کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کاسابلانکا پہنچنے پر میزبان بحریہ نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دوران مشن کمانڈر نے جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ کمانڈر سینٹر میری ٹائم سیکٹر اور کمانڈر ملٹری ریجن آف کاسابلانکا سے ملاقاتیں کیں۔ مشن کمانڈر نے ان ملاقاتوں کے دوران امیرالبحر کی جانب سے مراکشی عوام بالخصوص مراکشی بحریہ کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان نے کہا کہ اس موقع پر مشن کمانڈر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے بڑھتے ہوئے مظالم اور کشمیریوں کی حالت زار سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ مراکش کے حکام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور خطے میں سمندری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے جہازوں نے مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیا۔ دورے کے دوران پی این ایس معاون پر عشایئے کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں مراکشی بحریہ کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
وائس آف ایشیا15نومبر2019 خبر نمبر6

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •