Voice of Asia News

بھارتی ریاست بھوپال:پولیس اہلکار کی ساتھی خاتون اہلکار کے ساتھ زیادتی

بھوپال(وائس آف ایشیا)بھارتی ریاست بھوپال میں پولیس اہلکار نے ساتھی خاتون پولیس اہلکار کو نشہ آور چیز دے کر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار آنند گوتم پر اس کی ساتھی خاتون پولیس اہلکار نے الزام لگایا کہ اہلکار نے اسے نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا کہ ایک روز کام کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوئی جس پر ساتھی پولیس اہلکار ا?نند نے انہیں موٹر سائیکل پر لفٹ دینے کی پیشکش کی۔خاتون کے مطابق اہلکار کے ساتھ موٹرسائیکل پر لفٹ لی جس کے بعد اہلکار انہیں ایک ہوٹل میں لے گیا جہاں اس نے ایک نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون نے بتایا کہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اہلکار نے اسے واقعے کے بارے میں کسی کو بتانے کی صورت میں ویڈیو وائرل کرنے کی بھی دھمکی دی جب کہ اہلکار نے زیادتی سے قبل رضامندی ظاہر نہ کرنے پر چہرے پر تیزاب پھینکنے کی بھی دھمکی دی۔بھارتی میڈیا کاکہناتھاکہ خاتون پولیس اہلکار کی مدعیت میں پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم اسے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال میں ہی ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں پولیس نے 19 سالہ نوجوان کو 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش پر گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد نوجوان نے لڑکی کو بدنام کرنے کی دھمکی دی جس پر لڑکی نے زہرکھاکر خودکشی کی بھی کوشش کی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •