Voice of Asia News

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) وزیراعظم عمران خان نے سرحدوں کے دفاع میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے داخلی سیکیورٹی استحکام یقینی بنانے پر پاک فوج کے کردار کی تعریف کی ہے۔جمعہ کو ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال ، مقبوضہ کشمیر ، مغربی سرحد اور اندرونی سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سرحدوں کے دفاع میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے داخلی سیکیورٹی استحکام یقینی بنانے پر بھی پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •