Voice of Asia News

گلوبل وارمنگ سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہورہی ہے،ڈاکٹرعارف علوی

 
کراچی (وائس آف ایشیا)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہورہی ہے۔ اس کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کرنا ہونگے۔جمعہ کو ٹھٹھہ میں سرسبز پائیدار فن تعمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔کانفرنس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں ، ثقافتی ورثہ سے متعلق امور پر غور و خوض ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ملکی ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔حکومت کا گرین و کلین پاکستان منصوبہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ گلوبل وارمنگ سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہورہی ہے۔گلوبل وارمنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کرنا ہونگے۔ماحولیاتی تبدیلی سے سیاحت سمیت مختلف شعبے متاثر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی بڑی طاقتیں گلوبل وارمنگ کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ نہیں۔ماحولیاتی تبدیلی سے کرہ ارض پر موجود حیات کو خطرات لاحق ہیں۔موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آبی قلت جیسے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •