Voice of Asia News

پاکستان کا شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی( وائس آف ایشیا )پاکستان نے اپنے میزائل کے نظام میں اضافہ کرتے ہوئے زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے شاہین ون بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میزائل تربیتی مشق کے طور پر کیے گئے تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشن تیاریوں کو آزمانا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون میزائل 650 کلو میٹر تک تمام اقسام کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام، اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں یہ تجربہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق افواج کی جانب سے مضبوط ہتھیاروں کے نظام کو سنبھالنے اور چلانے میں اعلیٰ صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔
وائس آف ایشیا18نومبر2019 خبر نمبر 21

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •