Voice of Asia News

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے مابین ملاقات, خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد (وائس آف ایشیا ) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی سلامتی کے امور اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل گذشتہ ہفتے بھی آرمی چیف اور وزیراعظم کے مابین ملاقات ہوئی تھی۔۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •