Voice of Asia News

روس کا کروز میزائل نظام کے خلاف نیا ریڈار نظام تیار کرنے کا اعلان

 
ماسکو(وائس آف ایشیا) روس کرور میزائل کے خلاف نیا ریڈار نظام تیار کرے گا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی اپنی تمام سرحدوں کو کور کرنے کے لئے اردگرد ریڈار نصب کرے گا جو کہ علاقے میں چھوڑے جانے والے کروز میزائلوں اور پرواز کرنے والے طیاروں کی جاسوسی کریں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے ریڈار نظام میں ’’ اوور دی ہاریزن ‘‘ ریڈار سسٹم کنٹسنرر بھی شامل ہو گا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ کنیٹنر سسٹم ملک کے آرکٹیک خطوں کو کور کرے گا ۔ ریڈار نظام کے چیف ڈیزائنر مینخائل پیٹروف کا کہنا ہے کہ آئن اسپئیسر سے منعکس سگنلز کو پک اپ کرنے والا یہ ریڈار تین ہزار کلو میٹر کے فاصلے سے سیٹلتھ طیاروں کی جاسوسی کی صلاحیت کا حامل ہو گا ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •