Voice of Asia News

غیر ملکی فنڈنگ لینا غلط نہیں، اعتزازاحسن نجی ٹی وی سے گفتگو

 
اسلام آباد (وائس آف ایشیا ) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ لینا غلط نہیں ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق پیر کے روز نجی ٹی وی سے بات کر تے ہو ئے رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں اگر باہر سے فنڈنگ لے رہی ہیں تو اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے،بلکے اوورسیز پاکستانی اپنے چاہنے والوں کو فنڈ نگ کرتے ہیں اگر کوئی سیاسی لیڈر امریکا یا کسی اور ملک میں باہر جاتا ہے تو اس کی ٹکٹ سے لے کر ہر چیز اوورسیز پاکستانی کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اتنی گہرائی میں نہیں جا سکتے۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ اس طرح کے کیسز سے تمام سیاسی جماعتوں کو نقصان پہنچے گاتاہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے تحریک انصاف کو غیرملکی فنڈنگ پر تنقید کانشانہ بنایاجارہا ہے۔جس کے ردعمل میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس سے ن لیگ کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔ جمعہ کو پی ٹی ا?ئی رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن )نے فارن فنڈنگ کیس میں ایک صفحے پر جواب جمع کرایا،اربوں روپے کا معاملہ ہے مگر ایک صفحے پر جواب آیا،اربوں کی اشتہار جاری ہوئے،مگر جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی جانب سے کہاگیا کہ چندہ دینے والوں کے شناختی کارڈ جمع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیا یہ پیسہ بینامی اکاوئنٹس سے تو نہیں آیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران باقی تمام جماعتوں کی بھی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •