Voice of Asia News

عمران خان کے اعتماد تک عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے،فواد چوہدری

 
اسلام آباد ( وائس آف ایشیا ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اعتماد تک عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے،پاکستان میں کوئی ادارہ دوسرے ادارے کی طاقت نہیں لے سکتا، بہتر صورت حال ہو گی کہ تمام ادارے نئی ڈیل کریں۔ پیر کے روزاسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے بھی اداروں میں نئی ڈیل کی بات کی تھی جس سے امریکا بدل گیا تھا، یہاں بھی ایسا ہی ضروری ہے اور چیف جسٹس بھی کہہ چکے ہیں کہ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔انہو ں نے کہا کہ آرمی چیف سول اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور وزیراعظم کی سوچ بھی یہی ہے، اداروں کے سربراہان ڈائیلاگ کریں اور اہم اداروں کا توازن بحال کریں۔انہو ں نے مطالبہ کیا کہ آرمی ایکٹ اور معاشی صورتحال پر مشترکہ لائحہ عمل کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، اہم معاملات پر اداروں کے درمیان اور اپوزیشن کے ساتھ اتفاق ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کوئی ادارہ دوسرے ادارے کی طاقت نہیں لے سکتا، بہتر صورت حال ہو گی کہ تمام ادارے نئی ڈیل کریں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •