Voice of Asia News

مقبوضہ جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کوکولگام میں سرچ آپریشن

سرینگر ( وائس آف ایشیا )مقبوضہ جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے مین قصبے کو سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔ آج الصبح سکیورٹی فورسز نے کولگام قصبے کو اپنے محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔ اس دوران علاقے میں سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ کولگام قصبے کی جانب جانے والے تمام راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں کسی بھی فرد کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔آخری اطلاعات تک سرچ آپریشن جاری ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •