Voice of Asia News

انٹرنیٹ پر مسلسل پابندی کے خلاف جموں میں پینتھرز پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

 
جموں ( وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیر میں پینتھز پارٹی کے کارکنوں نے موبائل انٹرنیٹ سروسز پر مسلسل پابندی کے خلاف جموں کے نمائش گراؤنڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت پارٹی چیئرمین ہرش دیو سنگھ اور دیگر رہنماؤں نے کی۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے قابض حکام کے خلاف اور انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کے حق میں نعرے لگائے۔ہرش دیو سنگھ نے گزشتہ 118روز سے جموں خطے میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کی معطلی پربھارتی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے اس کو ظالمانہ اورا?مرانہ اقدام قراردیاجس سے لوگوں کو پتھر کے دور میں دھکیلا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب بھارتی حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ علاقے میں صورتحال معمول کے مطابق ہے توانٹرنیٹ پر پابندی کا کیا جواز ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پابندی سے صرف یہ حقیقت واضح ہوجاتی ہے کہ موجودہ حکومت میں جموں وکشمیر میں صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •