Voice of Asia News

سینئر اداکار امان اﷲ نے صحتیابی کے بعد دوبارہ شوبز سر گرمیاں شروع کر دیں

لاہور( وائس آف ایشیا) سینئر کامیڈین اداکار امان اﷲ خان نے صحتیابی کے بعد دوبارہ شوبز سر گرمیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ اداکار امان اﷲ کو چند ماہ قبل گردوں اور سانس کا مرض لا حق ہوا تھا جس کے باعث انہیں چند روز ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا تھا اور بعدا زاں ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا ۔ مکمل صحتیابی کے بعد امان اﷲ نے دوبارہ سے شوبز سر گرمیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور آج کل وہ نجی ٹی وی کے لئے مزاحیہ شو کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔
a

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •