Voice of Asia News

صدر یا وکیل مواخذے کی کارروائی میں شریک نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن ( وائس آف ایشیا)امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ ایوانِ نمائندگان کے اندر صدر کے ممکنہ مواخذے کے سلسلے میں جاری کارروائی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا اْن کے وکیل شریک نہیں ہوں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں کہاگیاکہ مواخذے کی کارروائی میں مبینہ عدم شفافیت کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ابھی تک گواہوں کے ناموں کا بھی اعلان نہیں کیا گیا اور یہ بھی واضح نہیں کہ آیا متعلقہ کمیٹی صدر کو اضافی سماعت کا موقع دے گی۔ کانگریس کی کمیٹی نے صدر یا اْن کے وکیل کو اتوار کی شام چھ بجے تک کارروائی میں شریک ہونے کی تصدیق کرنے کی مہلت دی تھی۔ ایوانِ نمائندگان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بدھ چار دسمبر کو ہو گا۔
وائس آف ایشیا2 0دسمبر2019 خبر نمبر52

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •