Voice of Asia News

نیٹو سمٹ آج لندن میں شروع ہوگی،ٹرمپ شرکت کے لیے واشنگٹن سے روانہ

 
لندن ( وائس آف ایشیا)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا سربراہی اجلاس منگل تین دسمبر سے برطانوی دارالحکومت لندن میں شروع ہو رہا ہے۔ اس دو روزہ کانفرنس کے ایجنڈے میں رکن ملکوں کے معاملات کے علاوہ کئی اہم بین الاقوامی امور بھی شامل ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شریک رہنما کانفرنس کے حاشیے میں ملاقاتیں بھی کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سمٹ میں شریک ہونے کے لیے واشنگٹن سے روانہ ہو گئے ۔ اْدھر یونان نے کہا کہ وہ اس سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کی توجہ ترکی اور لیبیا کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے پر مبذول کرانے کی کوشش کرے گا۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب برطانیہ میں عام پارلیمانی انتخابات دس دن بعد ہو رہے ہیں۔ اس اتحاد کی سابقہ سمٹ بیلجیم میں طلب کی گئی تھی۔
وائس آف ایشیا2 0دسمبر2019 خبر نمبر75

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •