Voice of Asia News

امریکا میں گن کنٹرول سے سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کا آغاز

واشنگٹن( وائس آف ایشیا )امریکی سپریم کورٹ میں پیر کو گن گنٹرول کے سنگین ہوتے معاملے کی سماعت ہوئی ۔ شروع ہونے والی عدالتی کارروائی میں امریکی دستور میں کی جانے والی دوسری ترمیم کا بھی جائزہ لیاگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت عظمی میں گن کنٹرول پر کسی بھی قسم کی کارروائی دس سال کے بعد ہو رہی ہے۔سن 2008 میں سپریم کورٹ نے ہر امریکی شہری کو یہ حق دیا تھا کہ وہ بندوق یا کوئی اور ایسا ہتھیار رکھ سکتا ہے۔شروع ہونے والی عدالتی کارروائی میں امریکی دستور میں کی جانے والی دوسری ترمیم کا بھی جائزہ لیاگیا۔ یہ دوسری ترمیم ہر امریکی شہری کو آتشیں اسلحہ رکھنے کا حق فراہم کرتی ہے۔ سن 2010 کے بعد سے سپریم کورٹ گن کنٹرول کی اپیلوں کو سننے سے انکار کرتی رہی ہے۔ امریکا میں آتشین اسلحے کے غیر ضروری استعمال سے سالانہ بنیاد پر چالیس ہزار انسانی اموات ہوتی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •