Voice of Asia News

بے بنیاد الزام لگا کر کوئی موقع پرست، کرپٹ مافیا نہیں نکال سکتا ،حامد خان

 
اسلام آباد (وائس آف ایشیا )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے بنیاد الزام لگا کر کوئی موقع پرست، قبضہ مافیا، شوگر یا کرپٹ مافیا نہیں نکال سکتا ،کسی حالت میں پارٹی نہیں چھوڑوں گا ، رکنیت کے تحفظ کیلئے آئینی و قانونی راستہ اپناؤں گا ۔ بدھ کو پی ٹی آئی کے بانی رکن حامدخان نے شوکاز نوٹس کے جواب میں کہا ہے کہ یکم دسمبر کو میڈیا کے ذریعے شوکاز نوٹس کا پتہ چلا اس لئے جواب بھی میڈیا کے توسط سے ہی دے رہا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ اظہار وجوہ کا نوٹس سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ پر شیئر کیا گیا جو بدنیتی پر مبنی فعل ہے ، حامد خان نے اپنے جواب میں مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عامرمحمود کیانی سے سوال اٹھایاکہ انکی جانب سے جاری کئے جانے والے (قانونی لوازمات سے عاری )شوکازنوٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ میں نے پارٹی چیئرمین کے خلاف کب اور کہاں بات کی؟ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ میری وجہ سے پارٹی کو کیا نقصان پہنچا؟ شوکاز نوٹس میں یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ میں نے پارٹی آئین کی کون سی خلاف ورزی کی؟ مزیدبراں اظہار وجود کا نوٹس دیئے غیر کسی کی پارٹی رکنیت معطل نہیں کی جاسکتی جو کہ کی گئی اس لئے تمام تر بے بنیاد الزامات مستردکرتے ہوئے اس غیرقانونی عمل کو چیلنج کروں گا اور اپنی رکنیت کے تحفظ کیلئے آئین وقانون کا راستہ اپنا ؤں گا۔
وائس آف ایشیا4 0دسمبر2019 خبر نمبر119

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •