Voice of Asia News

قصور میں ننھے پھول پھر درندوں کی زد میں ب 3واقعات رپورٹ

قصور (وائس آف ایشیا) پنجاب کے شہر قصور میں ایک مرتبہ پھر بچوں سے زیادتی کے گھناؤنے واقعات منظر عام پر آگئے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق جنسی درندوں نے 7 سالہ بچے اور 2 کم عمر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ترجمان قصور پولیس ساجد حسین نے میڈیا کو بتایا کہ گھمن کے علاقے میں 2اوباش نوجوانوں نے 15 سالہ منزہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔رحمان پوری مصطفی آباد میں 12 سالہ عائشہ سے منیر نے زیادتی کی جبکہ کنگن پوری میں 7 سالہ لڑکے احسن کو بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کرلیے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •