Voice of Asia News

تھرپارکر، کتوں نے پرائمری کے11 بچوں کو کاٹ لیا

چھاچھڑو (وائس آف ایشیا)تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کے گاؤں میں آوارہ کتوں نے پرائمری اسکول کے گیارہ بچوں کوکاٹ لیا جبکہ تحصیل ہسپتال میں پاگل کتے کے کاٹنے کی ویکسن موجود نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق واقعہ گاؤں واؤڑی میں پیش آیاجہاں آوارہ کتوں نیاسکول جانے والے بچوں پرحملہ کرکیانہیں کاٹ لیا۔ڈاکٹروں کے مطابق دو بچوں کے سر کو بھنبھوڑ دیا ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ۔ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتال میں پاگل کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں ہے عام کتے کے کاٹے کی انجکشن لگادی گئی ہے اور متاثرین کی مرہم پٹی کردی گئی ہے۔میڈیکل آفیسر تعلقہ ہسپتال چھاچھرو ڈاکٹر نریش کے مطابق متاثرہ بچوں کوتعلقہ ہسپتال چھاچھرومیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
وائس آف ایشیا10دسمبر2019 خبر نمبر134

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •