Voice of Asia News

لاڑکانہ میں کتوں کا نشانہ بننے والا 6سالہ حسنین انتقال کرگیا

کراچی(وائس آف ایشیا)لاڑکانہ میں کتوں کا نشانہ بننے والا 6سالہ حسنین انتقال کردگیا ۔ حسنین 3ہفتوں سے این آئی سی ایچ میں زیر اعلا ج تھا۔ تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر این آئی سی ایچ ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا ہے کہ 6 سالاہ ھسین کو انفیکشن بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے بچہ انتقال کرگیا۔ انہوں نے بتایا کہ حسنین کی مخلتف سرجری کی گئیں۔یاد رہے لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے سے متاثرہ بچے حسنین کا جناح اسپتال میں زیر علاج تھا ۔ جن چھ کتوں نے بچے کو کاٹا تھا۔واضح رہیلاڑکانہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات کتے کے کاٹے کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا، لاڑکانہ شہر کے گلی محلوں اور شاہراہوں پر آوارہ کتوں کی موجودگی کے باعث خطرات بڑھ چکے ہیں سگ گزیدگی کے باعث اب تک ہزاروں شہری خاص طور پر معصوم بچے زخمی ہوچکے ہیں انچارج اینٹی ریبیز ویکسین سینٹر ڈاکٹر نورالدین قاضی کے مطابق رواں سال 11 ماہ کے دوران صرف لاڑکانہ ضلع میں 27 ہزار 43 کیسز رپورٹ ہوئے سگ گزیدگی کے سب سے زیادہ کیسز اپریل کے مہنے میں 3 ہزار سے زائد سامنے آئے جبکہ ستمبر میں 2344، اکتوبر میں 2693 اور نومبر میں 2697 کیسز رپورٹ ہوئے تاہم 27 ہزار سے زائد متاثرین میں سے 26 ہزار سے زائد متاثرین کو اینٹی ریبیز ویکسین کے چار ڈوز دیے جاچکے ہیں۔جبکہ آوارا کتوں کے خاتمے کے لئے ضلع انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کاؤنسل کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے، انچارج اینٹی ربیز ویکسین سینٹر ڈاکٹر نورالدین قاضی کا کہنا تھا کہ 11 ماہ کے دوران 27 ہزار 43 سؤ کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جن میں 12 ہزار نئے جبکہ دیگر فالو اپ کیسز شامل ہیں ۔
وائس آف ایشیا11دسمبر2019 خبر نمبر3

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •