Voice of Asia News

بھارت خواتین کی بے حرمتیوں کا عالمی مرکز بن چکا ہے

 

جنیوا (وائس آف ایشیا)پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھارت کی شرمناک پالیسیوں کو بے نقاب کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پاکستانی قونصل مرک اعجاز نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے  اجلاس میں جواب کا حق استعمال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خواتین کی بے حرمتیوں کا عالمی مرکز بن چکا ہے جہاں خواتین کے خلاف ملک کی شرمناک پالیسیوں کی وجہ سے کوئی خاتون محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں صرف گزشتہ سال کے دوران خواتین کے خلاف جرائم کے 3لاکھ 27ہزار واقعات درج ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر عصمت دری یا بے حرمتی کی کوششوں سے متعلق تھے۔مرک اعجاز نے بھارت کے جرائم رجسٹرڈ کرنے کے قومی ادارے کے اعدادو شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں گزشتہ 3سال کے دوران خواتین کی عصمت دری کے 35ہزار واقعات پیش آئے ہیں اورہرروز تقریباً93خواتین کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •